گائے کا ایک تھن نہ ہو تو قربانی کا حکم:
Question
گائے کا ایک تھن گر گیا ہے اور تین باقی ہیں، اس صورت میں قربانی جائز ہو گی یا نہیں؟
Answer
جس گائے کا ایک تھن نہ ہو یا خراب ہو اس کی قربانی جائز اور درست ہے البتہ دو تھن نہ ہوں یا خراب ہوں تو قربانی درست نہیں ہے ۔
ملاحظہ ہو لسان الحکام فی معرفۃ الاحکام میں علامہ ابن الشحنہ الحلبی رقم طراز ہے:
وفي الإبل والبقر إن ذهبت واحدة يجوز، وإن ذهبت اثنتان لا يجوز، والله أعلم. (لسان الحكام، ص ۳۸۸، نوع في العيوب).
وفي الخلاصة: وفي الإبل والبقر إن ذهبت واحدة تجوز وإن ذهبت اثنتان لا تجوز. (خلاصة الفتاوى: ٤/۳۲۱). وكذا في فتاوى الشامي: ٦/۳۲۵، والفتاوى الهندية: ۵/۲۹۹).
فتاوی دار العلوم دیوبند میں ہے:
اگر گائے کا ایک تھن نہ ہو تو قربانی اس کی درست ہے ۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند: ۱/٦۸۰، دار الاشاعت) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.