ڈاڑھی منڈانے والے کو سلام کرنے کا حکم:

1 min readFatwa Vol 7 #103Urdu
Vol. 7باب (۵): ما يتعلق بأحکام الشعور والختان والخضاب و تقلیم الأظفار

Question

ڈاڑھی منڈانے والے کو سلام کرنا درست ہے یا نہیں؟

Answer

فقہاء کی عبارات سے پتا چلتا ہے کہ ڈاڑھی منڈانے والا فاسق و فاجر ہے، توبیخاً اس کو سلام نہ کرنا اولی ہے، ہاں اگر سلام میں اس کی تعظیم مقصود نہ ہو بلکہ تالیفِ قلب اور دین کی طرف مائل کرنا مقصود ہو تو ثواب کی امید ہے ۔
ملاحظہ ہو روح المعانی میں ہے:

ولا يجب رد سلام فاسق أو مبتدع زجراً له أو لغيره وإن شرع سلامه. (روح المعاني: ۳/ ۱۰۱، النساء: ۸٦).

امداد الفتاوی میں ہے:
تکبر حرام ہے اور مرتکب اس کا بالخصوص اس پر جو مصر و فاسق ہے اور فاسق کو ابتداء ً سلام نہ کرنا جائز ہے بلکہ اولی ہے ۔ (امداد الفتاوی:
٤
/
۲۷۹
) ۔
کفایت المفتی میں ہے:
فاسق کے سلام کا جواب دینا واجب نہیں لیکن جواب دینا جائز ہے مکروہ نہیں، جو لوگ ڈاڑھی منڈاتے ہیں یا منڈی ہوئی مثل کترواتے ہیں وہ فاسق کی تعریف میں شامل ہیں ۔ (کفایت المفتی:
۹
/
۱۰٦
) ۔

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.