حالتِ جنابت میں ناخن کاٹنے کا حکم:

1 min readFatwa Vol 7 #144Urdu
Vol. 7باب (۵): ما يتعلق بأحکام الشعور والختان والخضاب و تقلیم الأظفار

Question

جنابت کی حالت میں ناخن اور بال کی صفائی جائز ہے یا نہیں؟

Answer

بحالتِ جنابت و ناپاکی ناخن اور بال کی صفائی مکروہ ہے غسل کرنے اور طہارت حاصل کرنے کے بعد صفائی کرنی چاہیے۔ ملاحظہ فتاوی ہندیہ میں ہے:

حلق الشعر حالة الجنابة مكروه وكذا قص الأظافير. (الفتاوى الهندية: ۵/۳۵۸).

احسن الفتاوی میں ہے:
مطلق کراہت کا قول ملتا ہے جس سے بالعموم کراہت تحریمیہ مراد ہوتی ہے مگر قرائن سے کراہتِ تنزیہیہ معلوم ہوتی ہے۔ (احسن الفتاوی: ۲/۳۸)۔
مزید ملاحظہ ہو: (فتاوی دار العلوم زکریا، جلد اول، ص ۷٦۲، جدید ایڈیشن)۔ واللہ
گ
اعلم۔

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.