حیض کے کپڑے کا حکم:

1 min readFatwa Vol 1 #284Urdu
Vol. 1كتاب الطهارةباب (۵): حیض اور نفاس کا بیان

Question

حیض کے کپڑے کو دفن کرنا چاہیے یا پھینک دیا جائے ڈبہ میں؟

Answer

حیض کے کپڑے دفن کرنا بہتر ہے ہاں البتہ اگر تھیلی وغیرہ میں پھینک دیے جائیں تو یہ بھی درست ہے ۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:

يدفن أربع الظفر والشعر وخرقة الحيض والدم كذا في فتاوى العتابية. (الفتاوى الهندية: ۵/۳۵۸).

مجمع الزوائد میں ہے:

"عن أم سعد امرأة زيد بن ثابت قالت سمعت رسول الله ﷺ يأمر بدفن الدم إذا احتجم. رواه الطبراني في الأوسط وفيه هياج بن بسطام وهو ضعيف. (مجمع الزوائد: ۵/۹٤).

اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی پاک ﷺ خون کو دفن کرنے کا حکم فرماتے تھے ۔
لہذا حیض کے کپڑے جو کہ خون آلود ہوتے ہیں اس کو بھی دفن کرنا چاہیے ۔
علامہ ابن قدامہ رحمہ اللہ ایک روایت نقل کرتے ہیں:

"عن أبي جريح عن النبي ﷺ قال: كان يعجبه دفن الدم". (المغني: ۱/۷۲).

لہذا بہتر یہ ہے کہ حیض کے کپڑے کو دفن کر دیا جائے ۔

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.