دو موزے ایک ساتھ پہننے پر مسح کا حکم:

1 min readFatwa Vol 9 #19Urdu
Vol. 9باب… )۱( طہارت سے متعلق متفرق مسائل

Question

اگر کسی آدمی نے دو موزے ایک ساتھ ایک دوسرے کے اوپر پہنے ہوں تو اوپر والے پر مسح کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر اوپر والے پر مسح کیا پھر اتار دیا تو نیچے والے پر دوبارہ مسح کرنا ضروری ہوگا یا نہیں؟

Answer

بصورتِ مسئولہ مسح کے لیے اوپر والے موزے کا اعتبار ہوگا، اگر اوپر والے موزے کو اتار دیا تو نیچے والے پر دوبارہ مسح کرنا لازم ہوگا ۔ ملاحظہ ہو بدائع الصنائع میں ہے:

ثم إنما يجوز المسح على الجرموقين عندنا إذا لبسهما على الخفين قبل أن يحدث فإن أحدث ثم لبس الجرموقين لا يجوز المسح عليهما سواء مسح على الخفين أولا

ولو مسح على الجرموقين ثم نزع أحدهما مسح على الخف البادي وأعاد المسح على الجرموق الباقي في ظاهر الرواية. (بدائع الصنائع: ۱/۱۱، سعيد).
(وكذا في الفتاوى الهندية: ۱/۳۲، ورد المحتار: ۱/۲۷۰، سعيد، والمحيط البرهاني: ۱۲/۲۱۱).

ایضاح المسائل میں ہے:
اگر کوئی شخص چمڑے کے دو موزے ایک ساتھ پہن لے تو اوپر والے موزے کا اعتبار ہوگا، لہٰذا اگر اوپر والے پر مسح کر لیا ہے اس کے بعد اس کو اتار دیتا ہے تو مسح ختم ہو جائے گا، نیچے والے پر دوبارہ مسح کرنا لازم ہوگا ۔ (ایضاح المسائل، ص ۲۰، ط: نعیمیہ) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.