تم کو سٹرونگ طلاق دیتا ہوں کے الفاظ سے طلاق کا حکم:

1 min readFatwa Vol 9 #352Urdu
Vol. 9باب… )۸( نکاح و طلاق سے متعلق متفرق مسائل

Question

میاں، بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، جھگڑے میں بات بڑھ گئی اور شوہر نے بیوی سے کہا میں تم کو سٹرونگ طلاق دیتا ہوں، جس کے معنی ہے سخت طلاق، اِن الفاظ سے کون سی طلاق پڑ گئی؟

Answer

بصورتِ مسئولہ اگر شوہر کی نیت ایک طلاق کی ہو تو ایک طلاق بائن واقع ہوئی اور اگر تین کی نیت ہو تو تین ہو جائیں گی، اور اگر کوئی نیت مستحضر نہ ہو تو ایک طلاقِ بائن ہو گی ۔

قال في الهداية: وإذا وصف الطلاق بضرب من الزيادة أو الشدة كان بائناً مثل أن يقول: أنت طالق بائن أو البتة. ولو قال لها: أنت طالق أشد الطلاق أو كألف أو ملء البيت فهي واحدة بائنة إلا أن ينوي ثلاثاً أما الأول فلأنه وصفه بالشدة وهو البائن لأنه لا يحتمل الانتقاض والارتفاض. ولو قال: أنت طالق تطليقة شديدة أو عريضة أو طويلة فهي واحدة بائنة. (الهداية: ۲/۳٦۹، ط: شركت علمية).
وللاستزادة انظر: (الدر المختار مع رد المحتار: ۳/۲۷٦، سعيد، وبدائع الصنائع: ۳/۱۱۰، سعيد، والجوهرة النيرة، ص ۱۰۵،
و آپ کے مسائل اور ان کا حل: ٦/٤۵۳) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.