حضرت معاویہ رضي الله عنه کے معنی کی تحقیق:
Question
حضرت معاویہ رضي اللہ عنہ کے معنی کیا ہے، بعض لوگ اس کے خراب معنی بیان کرتے ہیں اس کی کیا حقیقت ہے؟
Answer
معاویہ: "عوی" اور "عوا" سے مشتق ہے اور اس کے چند معانی ہیں (۱) کتے کا بھونکنا (۲) عطف یعنی مائل ہونا، مہربان ہونا، شفیق ہونا (۳) تعاون، مدد کرنا (٤) ستارہ (۵) منازل قمر (٦) الناب من الابل۔ لہذا معاویہ کے اچھے معانی بھی ہیں مشفق مہربان مدد گار، ستارہ اور منازل قمر بنا بریں معاویہ کے قبیح معنی مراد نہیں ہے اگر یہ قبیح ہوتا تو نبی کریم ﷺ ضرور اس کو تبدیل فرمانے کا مشورہ دیتے لیکن آپ نے تبدیل فرمانے کا مشورہ نہیں دیا بلکہ برقرار رکھا اور جلیل القدر صحابی کا نام معاویہ ہے اس لیے یقیناً یہ نام اچھے معنی میں مستعمل ہے۔
اگر معاویہ کے معنی کتے کی آواز کے ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ حضرت معاویہ رضي اللہ عنہ کی خوبیاں اور کمالات دنیا میں چمکتے رہیں گے اور ان کے فضائل کے منکر کتے کی طرح بھونکتے رہیں گے یاد رہے کہ حضرت علی رضي اللہ عنہ ان کے فضائل کے منکر نہیں تھے بلکہ ان کے ساتھ سیاسی اختلاف تھا۔
لسان العرب میں ہے:
عوى: عوى العوي الذئب الكلب والذئب يعوي عيا.
(۱) والكلب العوي والمعاوية الكلبة المستحرمة تعوي إلى الكلاب قال الأزهري العواء الناب من الإبل هي في لغة هزيل الناب الكبيرة التي لا سنام لها.
وعوى الشيء عياً واعتواه: عطفه وعوي القوس: عطفها.
وعوى القوم صدود ركابهم وعووها إذا عطفوها وفي الحديث: إن أنيفا سأله عن نحر الإبل فأمره أن يعوي رؤوسها أي يعطفها إلى أحد شقيها لتبرز اللبة وهي المنحر. (لسان
العرب: ۹/ ٤۸۷، وتاج العروس: ۱۰/۲۵۹).
والعي: اللّي والعطف قال الجوهري: وعيت الشعر والحبل عياً وعويته تعوية لويته. (لسان العرب: ۹/ ٤۸۸).
یعنی عوی عطف کے معنی میں بھی آتا ہے اور عطف کا معنی ملاحظہ ہو مصباح اللغات میں ہے:
"عطف إليه":
مائل ہونا، مہربان ہونا، "
وعطفه الناقة على ولدها":
اوٹنی کا اپنے بچے پر شفیق ہونا، "
عطف الله قبله":
دل کو مہربان کر دینا۔ (
مصباح اللغات: ص ۵٦۰، وقاموس الوحيد، ص ۱۰۹٤).
اس عبارت سے معلوم ہوتا ہے کہ عوی کا ایک دوسرا معنی ہے عطف یعنی مائل ہونا مہربان ہونا شفیق ہونا نرم ہونا لہذا اب معاویہ کا مطلب ہوگا مشفق مہربان اور نرم دل۔
وفي حديث مسلم: قاتل المشرك الذي سب النبي ﷺ فتعاوى المشركون عليه حتى فتلوه أي تعاونوا وتساعدوا.
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ معاویہ کا معنی ہے معاون اور مدد گار۔ (
تاج العروس: ۱۰/ ۲۵۹).
خلاصہ یہ ہے کہ معاویہ کے اچھے معنی مراد ہیں مثلاً مشفق، مہربان، مدد گار، ستارہ۔
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.