مسبوق کا دوسرے مسبوق کو دیکھ کر فوت شدہ نماز پوری کرنا :

1 min readFatwa Vol 2 #207Urdu
Vol. 2كتاب الصلاةباب (٦): امامت کا بیان

Question

ایک مسبوق اپنی فوت شدہ رکعات اکثر بھول جاتا ہے اور جب ادا کرتا ہے تو اپنے قریب والے کو دیکھ کر اپنی فوت شدہ رکعات پوری کرتا ہے تو اس طرح کرنے سے نماز درست ہو گی یا نہیں؟

Answer

دوسرے مسبوق کو دیکھ کر نماز پڑھنا درست ہے، لیکن اس کی اقتدا کرنا درست نہیں ہے ۔
ملاحظہ ہو فتح القدیر میں ہے:

أما لو نسي أحد المسبوقين المتساوين كمية ما عليه فقضي ملاحظاً للآخر بلا اقتداء به صح. (فتح القدير: ۱/۳۹۰، باب الحدث في الصلاة، دار الفكر. وكذا في البحر الرائق: ۱/۳۷۸، باب الحدث في الصلاة، كوئتة)

حاشیۃ الطحطاوی میں ہے:

إذا قضي المسبوقان ملاحظاً أحدهما الآخر ليعلم عدد ما عليه من فعله، فلا بأس به. (حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح: ۲۹۲، باب الإمامة، قديمي. وكذا في الدر المختار مع الشامي: ۱/٥۹۷، باب الإمامة، سعيد. وكذا في الفتاوى الهندية: ۱/۹۲، الفصل السابع).

نیز ملاحظہ ہو: فتاوی رحیمیہ:
۱/۱۳۷
، مکتبہ رحیمیہ ۔ و فتاوی محمودیہ: ٦/
٥
٦٤، باب المسبوق و اللاحق، جامعہ فاروقیہ ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.