مسافر امام کے پیچھے مقیم مسبوق کس طرح نماز پوری کرے؟
Question
مسبوق مقتدی مسافر امام کے پیچھے نماز ِ ظہر میں دوسری رکعت میں شریک ہوا تو بقیہ نماز کیسے پوری کرے؟
Answer
یہ مسئلہ علماء کے درمیان مختلف فیہ ہے البتہ محققین کے نزدیک مقیم مقتدی اقتداء سے علیحدہ ہو کر منفرد ہو جائے گا، لہذا مسبوق کی طرح تینوں رکعات ادا کرے گا پہلی رکعت قراءتِ فاتحہ و سورۃ کے ساتھ ادا کرے گا اور قعدہ کرے گا اور آخری دو رکعات صرف فاتحہ کے ساتھ ادا کرے اور دونوں کے درمیان قعدہ نہ کرے ۔ ملاحظہ ہو در مختار میں ہے:
والمسبوق من سبقه الإمام بها أو ببعضها وهو منفرد حتى يثني ويتعوذ ويقرأ وإن قرأ مع الإمام لعدم الاعتداد بها لكراهتها مفتاح السعادة. فيما يقضيه أي بعد متابعته لإمامه، ويقضي أول صلاته في حق قراءة وآخرها في حق تشهد، وفي الشامي قوله يقضي أول صلاته في حق قراءة. (الدر المختار مع الشامي: ۱/٥۹٦، باب الإمامة، سعيد)
تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو:
الفتاوى الهندية، باب صلاة الخوف. وفتاوى خليليه: ۱/۹۹. ۱۱۳. وأحسن الفتاوى: ۳/۳۸٦، كما مر.
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.