اسماعیلی فرقے کے عقائد کی تحقیق:
Question
(الف) کیا اسماعیلی فرقے کے عقائد صحیح ہیں یا نہیں؟ اگر وہ کفریہ عقائد رکھتے ہیں تو دلائل پیش فرما دیں، اس لیے کہ میں نے سنا ہے کہ وہ ہمارا کلمہ پڑھتے ہیں؟
(ب)
کیا ہم ان کے جنازہ میں شرکت کر سکتے ہیں اور کیا ہمارے علماء ان کی نماز جنازہ پڑھا سکتے ہیں نیز ان کو ہمارے قبرستان میں دفن کر سکتے ہیں؟
(ج)
کیا ہم میں سے کوئی اسماعیلی کے ساتھ نکاح کر سکتا ہے اور کیا ہمارے علماء نکاح پڑھا سکتے ہیں یا نہیں؟
Answer
(الف) اسماعیلی فرقہ کے عقائد مندرجہ ذیل ہیں:
(۱) اللہ سبحانہ و تعالی کو صفات سے خالی مانتے ہیں ۔
(۲) یہ لوگ عقل اول کا عقیدہ رکھتے ہیں کہ اللہ تعالی نے ایک مخلوق پیدا کی پھر اس سے تمام مخلوق پیدا ہوئی، نیز یہ عقل اول اللہ تعالی کی صفات کی حامل ہے ۔
(۳) معجزات کو باطل سمجھتے ہیں ۔
(٤) ختم نبوت کا انکار کرتے ہیں اور محمد بن اسماعیل کو آخری نبی مانتے ہیں ۔
(۵) اولیاء کی اطاعت ان کے نزدیک فرض ہے،
"فطاعة الله مقترنة بطاعتهم"
(٦) ان کے ائمہ اللہ تعالی کے نور سے ہیں اور ان کے اجسام عام انسانوں کے اجسام کی طرح نہیں ہے ۔
(۷) صحابۂ کرام رضی اللہ عنہ سے بغض رکھتے ہیں خصوصاً حضرات شیخین سے ۔
(۸) جنت کی لذتیں اور جہنم کا عذاب ان کے نزدیک معنوی ہے حسی نہیں ۔
(۹) یہ لوگ تاویلات بہت کرتے ہیں حتی کہ یہ کہتے ہیں کہ قرآن کریم کی ہر آیت کا ایک باطنی معنی ہے اگر چہ آیت صریح کیوں نہ ہو ۔
(۱۰) قیامت کا انکا ر کرتے ہیں اور تناسخ کا عقیدہ رکھتے ہیں ۔ (
الملخص من الحركات الباطنية في العالم الإسلامي عقائدها وحكم الإسلام فيها، للدكتور محمد احمد الخطيب، فصل ثاني: الجانب الباطني في عقائد الاسماعيلين، ص: ۸۵. ۱٤۳).
جس فرقہ میں مذکورہ بالا عقائد ہوں اس فرقہ کو مسلمان نہیں کہ سکتے اس لیے کہ یہ عقائد دائرۂ اسلام سے خارج کرنے والے ہیں ۔
مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو:
(الحركات الباطنية، ص: ۸۵. ۱٤۳، وإمداد الفتاوى: ٦/۱۰٦. ۱۰۸،
ومذاہب عالم كا انسائيكلوپيڈيا،
ومكالمه بين المذاهب).
دلائل کے لیے ملاحظہ ہو: (
الفقه الأكبر: ۳/ ۱۲، وشرح الفقه الأكبر: ۲۷، وعقيدة الطحاوي: ٦/۹).
(ب)
ان کے جنازہ میں شرکت ممنوع ہے اور نماز جنازہ پڑھانا بھی ناجائز ہے اور ان کو مسلمانوں کے قبرستان میں جگہ دینا بھی جائز نہیں، کیونکہ یہ احکام مسلمانوں کے ساتھ خاص ہیں اور یہ لوگ دائرۂ اسلام سے خارج ہیں، البتہ غیر مسلم ممالک میں جو قبرستان مسلمانوں کے لیے مخصوص ہیں ہم حکومت کے قانون کے مطابق کسی ظاہری کلمہ گو کو روکنے کا حق نہیں رکھتے، لہذا اس سلسلہ میں ہم مجبور ہیں ۔
احسن الفتاوی میں ہے:
﴿ولا تصل على أحد منهم مات أبداً ولا تقم على قبره﴾ ﴿ما كان للنبي والذين آمنوا أن يستغفروا للمشركين﴾
شیعہ کا کفر بھی ظاہر ہے اور مذکورہ آیات میں صراحتاً کفار کی نمازِ جنازہ پڑھنے، ان کی قبر پر جانے اور ان کے لیے مغفرت طلب کرنے سے منع کیا گیا ہے ۔ (احسن الفتاوی: ٤/ ۲۲۰) ۔
(ج) عقائد سے واضح ہو گیا کہ یہ لوگ کا فر ہیں لہذا نہ ان کے ساتھ رشتہ نکاح قائم کرنا صحیح ہے اور نہ ہی ان کا نکاح پڑھانا صحیح ہے ۔ ملاحظہ ہو:
قال الله تعالى: ﴿ولا تنكحوا المشركات حتى يؤمن﴾.
فتاوی ہندیہ میں ہے:
لا يجوز نكاح المجوسيات ويدخل في عبدة الأوثان عبدة الشمس والنجوم والصور التي استحسنوها والمعطلة والزنادقة والباطنية والإباحية وكل مذهب يكفر به معتقده كذا في فتح القدير. (الفتاوى الهندية: ۱/۲۸۱، وكذا في الشامي: ۳/ ٤۹).
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.