سنت یا نفل بغیر وضو پڑھنے سے اعادہ کا حکم:

1 min readFatwa Vol 2 #269Urdu
Vol. 2كتاب الصلاةباب (۹): سنن اور نوافل کا بیان

Question

اگر کسی شخص نے سنت یا نفل نماز بغیر وضو کے پڑھی تو
"لزم النفل بالشروع"
کی وجہ سے قضا واجب ہے یا نہیں؟

Answer

صورتِ مسئولہ میں قضاء واجب نہیں ہے، اور
"لزم النفل بالشروع"
کا مطلب یہ کہ شروع کرنا صحیح ہو پھر کسی وجہ سے فاسد ہو گئی اور صورتِ مسئولہ میں بغیر وضو کے شروع کرنا ہی صحیح نہیں ہے ۔
بدائع الصنائع میں ہے:

قال أصحابنا إذا شرع في التطوع يلزمه المضي فيه

ثم الشروع إنما يكون سبب الوجوب إذا صح فأما إذا لم يصح فلا حتى لو شرع في التطوع على غير وضوء أو في ثوب نجس لا يلزمه القضاء. (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: ۱/۲۹۱، سعيد كمپني).

واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.