سونے کے ساتھ کچھ چاندی ہو تو زکوۃ کا حکم:

2 min readFatwa Vol 3 #35Urdu
Vol. 3كتاب الزكاةباب… (۱): وجوبِ زکوٰۃ کا بیان

Question

اگر سونے کے ساتھ تھوڑی چاندی ملا دی جائے تو سونے کا حساب ہوگا یا چاندی کا؟

Answer

اگر کچھ مقدار سونے کی اور کچھ مقدار چاندی کی ہو تو دونوں کو ملا کر اگر ان کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کو پہنچ جائے تو پھر اس میں زکوٰۃ واجب ہو جائے گی ۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:

وتضم قيمة العروض إلى الثمانين والذهب إلى الفضة قيمة كذا في الكنز حتى لو ملك مائة درهم وخمسة دنانير قيمتها مائة درهم تجب الزكاة عنده. (الفتاوى الهندية: ۱/۱۷۹، فصل في زكاة الذهب والفضة، وكذا في الهداية: ۱/۱۹٦، فصل في العروض).

ہدایہ میں ہے:

ثم قال: يقومها بما هو أنفع للمساكين احتياطا لحق الفقراء قال وهذا رواية عن أبي حنيفة رحمه الله. (الهداية: ۱/۱۹۵، فصل في العروض، شركة علمية).

بہشتی زیور میں ہے:
کسی کے پاس نہ تو پوری مقدار سونے کی ہے نہ پوری مقدار چاندی کی بلکہ تھوڑا سونا ہے اور تھوڑی چاندی ہے تو اگر دونوں کی قیمت ملا کر ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو جاوے یا ساڑھے سات تولہ سونے کے برابر ہو جاوے تو زکوۃ واجب ہے، اور اگر دونوں چیزیں اتنی تھوڑی ہیں کہ دونوں کی قیمت نہ اتنی چاندی کے برابر ہے نہ اتنے سونے کے برابر تو زکوۃ واجب نہیں ۔ (بہشتی زیور تیسرا حصہ: ۲٤۰، دار الاشاعت) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.