مرغی خانہ اور مچھلی کے تالاب پر زکوٰۃ کا حکم:

2 min readFatwa Vol 3 #69Urdu
Vol. 3كتاب الزكاةباب… (۱): وجوبِ زکوٰۃ کا بیان

Question

مرغی خانہ اور مچھلی کے تالاب پر زکوٰۃ لازم ہے یا نہیں؟

Answer

مرغی خانہ اور مچھلی کے تالاب کی زمین اور متعلقہ سامان وغیرہ پر زکوٰۃ لازم نہیں ہے، البتہ مرغیاں، مچھلیاں خریدتے وقت فروختگی کی نیت کی تھی تو سال گزرنے کے بعد ان کی مالیت پر زکوٰۃ فرض ہو گی ۔
ملاحظہ ہو ایضاح المسائل میں ہے:
خود مرغی خانہ اور تالاب کی مالیت پر زکوٰۃ فرض نہیں ہے، تالاب میں مچھلیاں اور ان کے بچے خرید کر ڈالتے وقت فروختگی کی نیت کی تھی تو ان کی مالیت پر زکوٰۃ واجب ہے، لیکن سیلاب وغیرہ میں مچھلیاں تالاب سے نکل جائیں اتنی پر زکوٰۃ واجب نہیں اور جو رہ جائیں ان پر زکوٰۃ واجب ہے ۔ (ایضاح المسائل: ۱۰۷) ۔
احسن الفتاوی میں ہے:
مرغی خانہ اور مچھلی کے تالاب کی زمین، مکان اور متعلقہ سامان پر زکوٰۃ نہیں، مرغیاں اور چوزے خریدتے وقت اگر خود انہی کو بیچنے کی نیت ہے تو ان کی مالیت پر زکوٰۃ فرض ہے، اور اگر ان کی ب جائے ان کے انڈے اور بچے بیچنے کی نیت ہے تو زکوٰۃ نہیں، تالاب میں مچھلیاں یا ان کے بچے خرید کر ڈالے ہوں تو ان کی مالیت پر زکوٰۃ فرض ہے، ورنہ نہیں، مرغی خانہ اور تالاب کی آمدنی پر بہر صورت زکوٰۃ ہے ۔ (احسن الفتاوی: ٤/۳۰۰) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.