بارش سے سیراب ہونے والی نہری زمین پر عشر کا حکم:

1 min readFatwa Vol 3 #89Urdu
Vol. 3كتاب الزكاةباب… (۲):عشر اور خراج کا بیان

Question

اگر نہری زمین میں کئی سال بارش سے سیرابی ہو پانی دینے کی ضرورت نہیں پڑتی تو عشر ہوگا یا نصفِ عشر؟

Answer

صورتِ مسئولہ میں عشر واجب ہوگا ۔
شامی میں ہے:

ويجب أي العشر في مسقي سماء أو سيح كنهر

قوله ﷺ: "ما سقت السماء ففيه العشر. (الدر المختار مع الشامي: ۲/٦، ۳۲۵، باب العشر، سعيد).

جواہر الفقہ میں ہے:
مسئلہ: اگر کسی زمین کی آپ پاشی کچھ بارش سے کچھ کنویں وغیرہ سے ہو تو اس میں اکثر کا اعتبار کیا جائے گا کہ زیادہ آب پاشی بارانی ہے تو عشر واجب ہوگا ۔ (جواہر الفقہ: ۲/۲۸۰، دار العلوم کراچی ۔ و فتاوی محمودیہ: ۹/٤۳۵، مبوب و مرتب ۔ و امداد الفتاوی: ۲/٦۰) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.