گھر میں پھل دار درخت ہو تو اس میں عشر کا حکم:
Question
اگر کسی کے گھر میں پھل دار درخت لگا ہو تو اس میں عشر واجب ہے یا نہیں؟
Answer
صورتِ مسئولہ میں عشر واجب نہیں ہے ۔
ملاحظہ ہو فتاوی خانیہ میں ہے:
رجل في داره شجرة مثمرة لا عشر فيه وإن كانت البلدة عشرية بخلاف ما إذا كانت في الأراضي. (الفتاوى الخانية على هامش الهندية: ۱/۲۷۷).
فتاوی ہندیہ میں ہے:
ولوكان في دار رجل شجرة مثمرة لا عشر فيها كذا شرح المجمع لا بن الملك. (الفتاوى الهندية: ۱/۱۸٦)
جدید فقہی مباحث میں ہے:
رہائشی مکان کی چھتوں پر یا مکان سے متصل افتادہ زمین پر جو سبزیاں اگائی جائیں ان پر عشر نہیں ہے چونکہ وہ عام طور پر تجارت کی غرض سے نہیں لگائیں جاتے اور رہائشی مکان کی زمین عشری نہیں ہے، اس لئے اس سے حاصل ہونے والی سبزیوں اور پھلوں پر عشر واجب نہیں ہے ۔ (جدید فقہی مباحث: ۹/۸۰، ادارۃ القرآن، و جدید فقہی مسائل: ۲/۱۰۸، نعیمیہ) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.