بعض حضرات نے مالدار کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دی ان کا جواب:

1 min readFatwa Vol 3 #116Urdu
Vol. 3كتاب الزكاةباب… (۳): زکوٰۃ ادا کرنے کا بیان

Question

بعض مفتی حضرات فرماتے ہیں کہ غنی کے لیے حلال نہیں ہے مثلاً حضرت مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمه الله نے احسن الفتاوی میں عدمِ جواز تحریر فرمایا ہے، نیز یہ بھی فرمایا کہ جن حضرات نے اجازت دی انہوں نے تحقیق نہیں فرمائی چنانچہ ان کی عبارت ملاحظہ فرمائیں:
مجوزین نے فتوی لکھتے وقت کتب کی طرف رجوع نہیں فرمایا ۔ (احسن الفتاوی: ٤/۲۵۹) اس کا کیا جواب ہے؟

Answer

عدمِ جواز کی عبارتوں کا جائز ہ لینے کے بعد جب اس میں حرج اور دقت محسوس ہوئی تو اس کے مقابل ہی حضرت مولانا سعدی چلپی نے جواز کی تصریح فرمائی ہے اس عبارت کے پیشِ نظر ہم نے جواز کی طرف میلان ظاہر کیا، نیز فتاوی تاتارخانیہ کی عبارت بھی پیشِ خدمت ہے ۔
ملاحظہ ہو فتاوی تاتارخانیہ میں ہے:

الفقير إذا أباح للغني عين ما أخذ من الزكاة من الطعام هل يحل له التناول؟ قال بعض المشايخ: يحل، وإليه مال شيخ الإسلام. (الفتاوى التاتارخانية: ۲/۲٦۸، إدارة القرآن).

واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.