مطلق نیت سے فرضیت کی ادائیگی کا حکم:
Question
ایک شخص نے والد کے اخراجات سے ۱۹ سال کی عمر میں حج کر لیا تھا لیکن یہ یاد نہیں کہ فرض حج کی نیت کی تھی تو اس کا فرض ادا ہوا تھا یا نہیں؟
Answer
صورتِ مسئولہ میں جب مطلق نیت کی تھی تو حج فرض ادا ہو گیا تھا ۔
ملاحظہ ہو در مختار میں ہے:
ولو أطلق نية الحج صرف للفرض. (الدر المختار ۲/٤۸٦، سعيد).
شامی میں ہے:
قوله ولو أطلق نية الحج بأن نوى الحج ولم يعين فرضاً ولا نفلاً. (رد المحتار ۲/٤۸٦) والطحطاوي على الدر ۱/٤۹۲).
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.