جنوبی افریقہ کے مسلم باشندے کے لیے سود لینے کا حکم:
Question
کیا ساؤتھ افریقہ کے مسلمان کے لیے یہاں ساؤتھ افریقہ کے غیر مسلم بینک سے سود لینا جائز ہے یا نہیں؟
Answer
جنوبی افریقہ دار الامن ہے دار الحرب نہیں، بالفرض اگر دار الحرب ہو تو پھر بھی یہاں کے باشندے کے لیے کسی غیر مسلم بینک یا غیر مسلم آدمی سے سود لینا ناجائز ہے، ہاں اگر جنوبی افریقہ کا مسلمان چین، امریکہ یا روس میں جا کر عارضی اقامت اختیار کر کے وہاں کے غیر مسلموں سے ان کی مرضی سے یا غیر مسلم بینک سے منافع لے تو اگر ان ممالک کو ہم دار الحرب کہیں تو طرفین رحمه الله کے نزدیک یہ معاملہ جائز ہوگا۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.