جسم کے کسی حصہ پر پٹی کی وجہ سے غسل کا حکم:
Question
ایک عورت نے اپنے جسم کے کسی حصہ پر ایک چکنی پٹی (contraceptive patch) لگائی ہے جو ایک ہفتہ تک جسم سے چپکی ہوئی ر ہے گی، پھر ایک ہفتہ کے بعد وہ عورت اس کو تبدیل کرے گی، تو کیا اس دوران جسم سے پٹی نکالے بغیر فرض غسل ہو جائے گا یا نہیں؟
Answer
بصورتِ مسئولہ اگر فرض غسل کے وقت عورت نے یہ پٹی نہیں اتاری اور اس کے نیچے کی جگہ خشک رہ گئی تو فرض غسل نہیں ہوا اور ا س عورت کی نماز شرعاً قبول نہیں ہوگی، اس کے لیے مسح بھی کا فی نہ ہوگا، کیونکہ مسح شدید ضرورت اور زخم کی حالت میں ہے اور یہاں کوئی خاص ضرورت نہیں ہے ۔
ملاحظہ ہو فتاوی الشامی میں ہے:
قوله بخلاف نحو عجين نعم ذكر الخلاف في شرح المنية في العجين واستظهر المنع لأن فيه لزوجة وصلابة تمنع نفوذ الماء ومفاده عدم الجواز إذا علم أنه لم يصل الماء تحته، قال في الحلية: وهو أثبت. قوله إن صلبا صرح به في شرح المنية وقال لا متناع نفوذ الماء مع عدم الضرورة والحرج. (فتاوى الشامي: ۱/۱۵٤، سعيد).
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.