قبر پر مٹی ڈالنے کے لیے مشین استعمال کرنے کا حکم:

2 min readFatwa Vol 9 #209Urdu
Vol. 9باب… )۲( نماز سے متعلق متفرق مسائل

Question

ہمارے یہاں جب کسی کا انتقال ہوتا ہے کہ تو پتھریلی زمین ہونے کی وجہ سے قبر بھرنا اور مٹی سے پر کرنا مشکل ہو جاتا ہے، کیا آسانی کی خاطر مشین سے قبر بھر سکتے ہیں؟

Answer

بوقتِ مشقت آسانی کی خاطر اور میت کے ادب و احترام کو باقی رکھتے ہوئے، مشین سے قبر بھرنے میں کوئی حرج نہیں، جب قبر کو ہاتھوں سے بھرتے ہیں تو اس میں بھی آلات مثل بیلچہ وغیرہ استعمال کرتے ہیں، اسی طرح بوقتِ کھدائی بھی آلات استعمال ہوتے ہیں، نیز ہاتھوں سے بھرنے میں جسمانی مشقت ہے اور مشین سے بھرنے میں مالی مشقت ہے، پہلے زمانہ میں لوگ کنویں سے پانی ہاتھوں سے کھینچتے تھے اور اب وضو اور غسل وغیرہ کے لیے پانی نکالنے میں مشینیں استعمال ہوتی ہیں، جس طرح یہاں مشین استعمال کر سکتے ہیں تو قبر بھر نے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں، آلات کو اللہ تعالی نے ہماری آسانی کے لیے پیدا فرمایا ہے، ان کے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔ بطورِ استیناس و استشہاد قرآنی آیات و احادیث اور قواعدِ کلیہ ملاحظہ فرمائیں:

قال الله تعالى: ﴿يريد الله بكم اليسر ولا يريد بكم العسر﴾، وقال تعالى: ﴿ما جعل عليكم في الدين من حرج﴾. وقال رسول الله ﷺ: إن الله إنما أراد بهذه الأمة اليسر ولا يريد بهم العسر. وقال: إن خير دينكم أيسره إن خير دينكم أيسره. وقال أيها الناس إن دين الله يسر ثلاثاً. وقال: يسروا ولا تعسروا. (الدر المنثور).
وفي القواعد الفقهية: الحرج مدفوع، والمشقة تجلب التيسير.

واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.