عید کے دن قبرستان جانے کا حکم:

1 min readFatwa Vol 2 #455Urdu
Vol. 2كتاب الصلاةباب (۱۷): نماز ِ عیدین کا بیان

Question

عید کے دن قبرستان جانا کیسا ہے؟

Answer

عیدین کے دن قبرستان جانا درست ہے بلکہ علماء نے افضل ایام میں شمار فرمایا ہے اس لیے مستحب ہو گا ۔ لیکن اس کو لازم اور سنت نہیں سمجھنا چاہیے ۔ ملاحظہ ہو فتاوی ہندیہ میں ہے:

وأفضل أيام الزيارة أربعة

وكذلك في الأزمنة المتبركة كعشر ذي الحجة والعيدين

(الفتاوى الهندية: ٥/۳٥۰، في زيارة القبور)

عمدۃ الفقہ میں ہے:
جمعہ یا ہفتہ یا پیر یا جمعرات کے دن زیارتِ قبور مستحب ہے سب سے افضل جمعہ کا دن اور صبح کا وقت ہے، شبِ برات میں اور ذی الحجہ کے دس دنوں میں اور عیدین میں اور عشرۂ محرم میں بھی قبروں کی زیارت کرنا افضل ہے ۔ (عمدۃ الفقہ: کتاب الصلاۃ حصہ دوم: ۵۳۸، زیارتِ قبور کا بیان، المجددیہ)
نیز ملاحظہ ہو: فتاوی محمودیہ: ۹/۲۰۱، عید کے دن زیارتِ قبور، جامعہ فاروقیہ) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.