تھوک و پھٹکر کاروبار میں زکوٰۃ کی قیمت لگانے کا حکم:
Question
ایک دکان میں بعض چیزیں تھوک (WHOLESALE) بھاؤ میں فروخت کی جاتی ہیں، اور بعض چیزیں پھٹکر (RETAIL) بھاؤ میں فروخت کی جاتی ہے دونوں میں زکوٰۃ کس قیمت سے ادا کرے؟
Answer
اموالِ تجارت میں زکوٰۃ کا مدار قیمت فروخت پر ہے، لہذا پھٹکر (RETAIL) میں فروخت ہونے والی اشیاء میں پھٹکر (RETAIL) بھاؤ کا اعتبار ہوگا، اور تھوک (WHOLESALE) بھاؤ میں فروخت ہونے والی اشیاء میں زکوٰۃ کی ادائے گی میں تھوک (WHOLESALE) بھاؤ کا اعتبار ہوگا ۔
تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: ایضاح النوادر: حصۂ دوم: ٤٤ ۔ و جدید فقہی مسائل: ۱/۲۲۰ ۔ و جدید فقہی مباحث: ۷/۵٦۸ ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.