فیکٹری، مل، مشین، گاڑی، وغیرہ پر زکوٰۃ کا حکم:

1 min readFatwa Vol 3 #70Urdu
Vol. 3كتاب الزكاةباب… (۱): وجوبِ زکوٰۃ کا بیان

Question

اگر کسی کی ملکیت میں فیکٹری، مل، مشین، گاڑی، وغیرہ اشیاء موجود ہیں تو اس پر زکوٰۃ واجب ہے یا نہیں؟

Answer

صورتِ مسئولہ میں فیکٹری، مل، مشین، گاڑی، وغیرہ پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے، ہاں اگر ان اشیاء کی تجارت کرتا ہے تو ان کی مالیت پر زکوٰۃ واجب ہو گی ۔
ملاحظہ ہو ہدایہ میں ہے:

وليس في دور السكني وثياب البدن وأثاث المنازل ودواب الركوب وعبيد الخدمة وسلاح الاستعمال زكاة لأنها مشغولة بالحاجة الأصلية وليست بنامية وعلى هذا كتب العلم لأهلها وآلات المحترفين لما قلنا. (الهداية: ۱/۱۸٦، كتاب الزكاة).

جواہر الفقہ میں ہے:
کارخانے اور مل وغیرہ کی مشینوں پر زکوٰۃ فرض نہیں، لیکن ان میں جومال تیار ہوتا ہے اس پر زکوٰۃ فرض ہے ۔ (جواہر الفقہ: ۱/۳۸۵، مسائلِ زکوٰۃ، دار العلوم کراچی) ۔
فتاوی دار العلوم میں ہے:
آلاتِ محترفین پر زکوٰۃ نہیں ہے، جیسا کہ در مختار میں ہے،
وكذلك آلات المحترفين
۔ (فتاوی دار العلوم: ٦/۹۳، و امداد الفتاوی: ۲/٤۲، و ایضاح المسائل: ۱۰٦) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.