موزوں کے مسح میں دونوں ہاتھ استعمال کرنے کا حکم:
Question
موزوں کے مسح میں صرف دایاں ہاتھ استعمال ہو گا یا دونوں ہاتھ استعمال ہوں گے؟
Answer
موزوں کے مسح میں دونوں ہاتھ استعمال ہوں گے داہنے پاؤں کے مسح میں داہنا ہاتھ اور بائیں پاؤں میں بایاں ہاتھ ۔
رد المحتار میں ہے:
وكيفيته كما ذكره قاضيخان في شرح الجامع الصغير: أن يضع أصابع يده اليمنى على مقدم خفه الأيمن وأصابع يده اليسرى على مقدم خفه الأيسر من قبل الأصابع فإذا تمكنت الأصابع يمدها حتى ينتهي إلى أصل الساق فوق الكعبين وإن وضع الكفين مع الأصابع كان أحسن هكذا روي عن محمد. (رد المحتار: ۱/۲٦۷، سعيد).
فتاوی ہندیہ میں ہے:
وكيفية المسح أن يضع أصابع يده اليمنى على مقدم خفه الأيمن ويضع أصابع يده اليسرى على مقدم خفه الأيسر ويمدهما إلى الساق فوق الكعبين ويفرج بين أصابعه. (الفتاوى الهندية: ۱/۳۳).
فتاوی دار العلوم دیو بند میں ہے:
موزوں کے مسح میں فرض ہاتھ کی چھوٹی تین انگلیوں کی مقدار ہے اور سنت یہ ہے کہ پورے ہاتھ کی انگلیوں سے اس طرح مسح کیا جائے کہ داہنے ہاتھ کی انگلیاں داہنے پاؤں پر اور بائیں ہاتھ کی انگلیاں بائیں پاؤں پر رکھے پھر ان کو پنڈلی کی طرف ٹخنوں سے اوپر تک کھینچ دے ۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند از مفتی شفیع صاحب
۲
/
۲٦۱
) ۔
درج کردہ عبارات سے معلوم ہو گیا کہ موزوں پر مسح میں دونوں ہاتھ استعمال ہوں گے ۔
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.