عورت کے سر کے مسح کا طریقہ:
Question
عورت کے سرکے مسح کا طریقہ کیا ہے؟
Answer
عورتوں کے سرکے مسح کا طریقہ بھی وہی ہے جو مردوں کاہے دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے، کتبِ فقہ میں عورتوں کے لیے الگ سے کوئی خاص طریقہ مذکور نہیں ہے ۔ ملاحظہ ہو فتاوی شامی میں ہے:
وتكلموا في كيفية المسح، والأظهر: أن يضع كفيه وأصابعه على مقدم رأسه ويمدهما إلى القفا على وجه يستوعب جميع الرأس
(فتاوى الشامي: ۱/۱۲۱، سعيد).
فتح القدیر میں مرقوم ہے:
والمسنون في كيفية المسح أن يضع كفيه وأصابعه على مقدم رأسه آخذاً إلى فقاه على وجه يستوعب
(فتح القدير: ۱/۲۰، دار الفكر). (وكذا في تبيين الحقائق: ۱/۵، إمداديه).
مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو : (فتاوی دار العلوم زکریا، جلد اول، ص ٦۸۰، ط: بمبئی) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.