مدارس میں سالانہ جلسہ کرنے کا حکم:
Question
مدارس یا مکاتب میں سالانہ جلسہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور اس میں طلبہ کو انعام وغیرہ دینے کا کیا حکم ہے؟
Answer
مدارس یا مکاتب میں سالانہ جلسہ کرنا جائز ہے، لیکن یہ شرط ہے کہ اس میں خلافِ شریعت افعال نہ ہو، اور عورتوں مردوں کا اختلاط نہ ہو، اور بالغ لڑکیاں یا مراہق لڑکیاں مردوں کے سامنے نظمیں وغیرہ نہ پڑھیں، اگر حدودِ شریعت کی رعایت کی جائے تو یہ سلسلہ مفید ہے اس کی وجہ سے بچوں میں شوق پیدا ہوتا ہے اور ان کے والدین میں بچوں کو دین کی طرف لانے کی رغبت ہوتی ہے، اور بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، مدارس کے سالانہ جلسوں کا بھی یہی مقصد ہوتا ہے، جو آج تک ہمارے مدارس میں ہوتے رہتے ہیں، نیز ختم بخاری شریف وغیرہ بھی مدارس میں لوگوں کو دین کے قریب لانے کے لیے ہوتا ہے، الغرض اس مجلس میں لوگوں کے کانوں میں بچوں کی حسن کارکردگی کے علاوہ دین کی باتیں بھی پڑ جائے گی ۔
(۲) اگر بچوں کو انعام میں کوئی ایسی چیز نہ دی جائے جو تصویر ہو یعنی اس میں ذی روح کی تصویر نہ ہو تو انعام دینے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.